گیارہ ماہ کے دوران 524 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران 524 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران چائے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران 524 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 490.8 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے پہلے 11 مہینوں کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 33.2 ملین ڈالر یعنی 6.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔