اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی کے اختتام تک پاکستان نے لیدرمصنوعات کی برآمدات سے 478.857 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.99فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے چمڑے کی …
چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں11 ماہ کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی کے اختتام تک پاکستان نے لیدرمصنوعات کی برآمدات سے 478.857 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.99فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے 443.430 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔ لیدرمصنوعات کے علاوہ لیدرگارمنٹس کی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران 2.05فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطا بق اس عرصہ میں لیدرگارمنٹس کی برآمدات سے پاکستان نے 269.128ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا ۔









