اسلام آباد۔8 جولائی(اے پی پی )نگران وزیر خزانہ و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے میگا منصوبہ پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کی کنجی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ملک میں تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کے مابین مکمل مفاہمت ہے،ہم …
سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کی کنجی ہے،ملک میں تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کے مابین مکمل مفاہمت ہے،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سی پیک کے تمام منصوبے طے شدہ شرائط کے مطابق مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں،نگران وزیر خزانہ و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر
اسلام آباد۔8 جولائی(اے پی پی )نگران وزیر خزانہ و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے میگا منصوبہ پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مستقبل کی کنجی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ملک میں تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کے مابین مکمل مفاہمت ہے،ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سی پیک کے تمام منصوبے طے شدہ شرائط کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سی پیک کو کامیاب بنانے کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کے غیرذمہ دارانہ بیانات جن کو سی پیک یا پاک۔چین دوستی کی قوت کی سوجھ بوجھ نہیں، اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔









