نیویارک ۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔مکئی اور گندم کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل اگست کے لیے سودے 26.50 سینٹ (3 فیصد) کم ہوکر 8.51 ڈالر فی بشل رہے۔مکئی کے ستمبر کے لیے سودے 8.75 سینٹ …
امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوںمیںکمی
نیویارک ۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔مکئی اور گندم کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل اگست کے لیے سودے 26.50 سینٹ (3 فیصد) کم ہوکر 8.51 ڈالر فی بشل رہے۔مکئی کے ستمبر کے لیے سودے 8.75 سینٹ (2.4 فیصد) کم ہوکر 3.51 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے ستمبر کے لیے سودے 8.25 سینٹ (1.6 فیصد ) کمی کے ساتھ 5.07 ڈالر فی بشل طے پائے۔









