کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز بھی کاروبار حصص میں مندی چھائی رہی لیکن ٹریڈنگ کے آخری لمحات میں بڑے پیمانے پر ریکوری سے نہ صرف مندی کے اثرات زائل ہوگئے بلکہ کے ایس ای 100 انڈیکس164.33پوائنٹس کے اضافے سے 39452.81 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاری مالیت بھی16ارب10کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین …
پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس164.33پوائنٹس کے اضافے سے 39452.81 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز بھی کاروبار حصص میں مندی چھائی رہی لیکن ٹریڈنگ کے آخری لمحات میں بڑے پیمانے پر ریکوری سے نہ صرف مندی کے اثرات زائل ہوگئے بلکہ کے ایس ای 100 انڈیکس164.33پوائنٹس کے اضافے سے 39452.81 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاری مالیت بھی16ارب10کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کے مقابلے میں4کروڑ42لاکھ28ہزار شیئرز زائد رہا ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور ملک میں پھیلی مختلف منفی افواہوں کی گردش سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے دھڑادھڑ حصص کی فروخت شروع کردی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا اور انڈیکس 700سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 38561پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا جو آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔









