کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کو چھوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 133پوائنٹس کے اضافے سے 39500پوائنتس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کو چھوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 133پوائنٹس کے اضافے سے 39500پوائنتس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں نے فوڈز ،بینکنگ ،سیمنٹ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40059پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور39500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔









