کنگسٹن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) جیسن ہولڈر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت کالی آندھی کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جیسن ہولڈر نے نپی تلی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، …
کالی آندھی کی آخری ٹیسٹ میں گرفت مضبوط،
کنگسٹن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) جیسن ہولڈر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت کالی آندھی کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جیسن ہولڈر نے نپی تلی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے جن میں سے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، ہولڈر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں کالی آندھی نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 19 رنز بنا کر مجموعی طور پر 224 رنز کی برتری حاصل کر لی۔









