لندن ۔ 16 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا، ونس کو ڈیوڈ میلان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میلان کو بھارت اے کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ کیلئے انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کیلئے ریلیز کیا گیا ہے، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ (آج) منگل …
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا
لندن ۔ 16 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا، ونس کو ڈیوڈ میلان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میلان کو بھارت اے کے خلاف شیڈول چار روزہ میچ کیلئے انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کیلئے ریلیز کیا گیا ہے، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ (آج) منگل کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔









