پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی سپریم کورٹ سے استدعا

راولپنڈی۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹربیان اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے …

راولپنڈی۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹربیان اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے ریاستی اداروں بشمول قابل عزت عدلیہ اور ریاست کی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے ہیں۔

مزید خبریں