ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراسلام آبادسہیل ناصر کا پریزائیڈنگ آفیسران اورپولیس اہلکاروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اسلام آباد ۔22 جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراسلام آبادسہیل ناصر نے کہاہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ ، منصفانہ ، اورغیرجانبدارانہ انعقاد میں کردار اداکرنے والے پولیس اور دیگراداروں کے اہلکارقومی خدمت کررہے ہیں، انتخابات کے حوالے سے پولیس، ٹریفک پولیس اوردیگراداروں کے تعینات اہلکاروں کو خلوص نیت اورخوف خدا کو زہن میں رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکرنی چاہئیےں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کویہاں کنونشن …

اسلام آباد ۔22 جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراسلام آبادسہیل ناصر نے کہاہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ ، منصفانہ ، اورغیرجانبدارانہ انعقاد میں کردار اداکرنے والے پولیس اور دیگراداروں کے اہلکارقومی خدمت کررہے ہیں، انتخابات کے حوالے سے پولیس، ٹریفک پولیس اوردیگراداروں کے تعینات اہلکاروں کو خلوص نیت اورخوف خدا کو زہن میں رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکرنی چاہئیےں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کویہاں کنونشن سینٹرمیں پولیس، ٹریفک پولیس، اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52، این اے 53 اوراین اے 54 کے پریزائیڈنگ آفیسران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایک ہزارسے زائد پولیس اورٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے لیکر آئی جی کے رینک تک آفسران اور800 کے قریب پریزائیڈنگ آفیسران ، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے انتخابات کے موقع پراپنی ذمہ داریاں ایمانداری، وفاداری، اوراپنی بھرپورصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے الیکشنز ایکٹ 2017، الیکشن رولز2017 اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بغیرکسی طرف داری، جھکاﺅ اوربدنیتی کے بلا خوف وخطر سرانجام دینے اوراپنے ذاتی مفادات کواپنے سرکاری فرائض اورفیصلوں پراثراندازنہ ہونے کا حلف اٹھایا۔

مزید خبریں