سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور خودکش حملے میں شہید

پشاور۔22 جولائی (اے پی پی)سابق صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا اور ڈی آئی خان سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 99کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی پرخودکش حملے کے نتیجے میںسردار اکرام اللہ خان گنڈاپورشہید جبکہ5 افرادزخمی ہوگئے ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) ظہوربابرآفریدی کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار اکرام اللہ …

پشاور۔22 جولائی (اے پی پی)سابق صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا اور ڈی آئی خان سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 99کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی پرخودکش حملے کے نتیجے میںسردار اکرام اللہ خان گنڈاپورشہید جبکہ5 افرادزخمی ہوگئے ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) ظہوربابرآفریدی کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور الیکشن مہم کے سلسلے میں اتوارکے روزکارنرمیٹنگ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں خودکش حملہ آورنے ان کی گاڑی کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑادیاجس کے نتیجے میں سرداراکرام اللہ گنڈاپور سمیت 6 افراد شدیدزخمی ہوگئے ،زخمیوں کوکمبائنڈ ملٹری ہسپتال ڈی آئی خان منتقل کیاگیاجہاں بعدازاں اکرام اللہ خان گنڈاپورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،زخمیوں میں ان کے ڈرائیورمحمدرمضان اور تین گن مین دلنواز،الیاس،عبدالرزاق اورایک راہگیرسیف الرحمن شامل ہےں ۔

مزید خبریں