لاہور۔23جولائی(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میںغیر فعال اور غیر متحرک سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کی متفقہ طورپر اصولی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر فعال اور غیر متحرک سرکاری کمپنیوں کو …
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس ،

مزید خبریں
لاہور۔23جولائی(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میںغیر فعال اور غیر متحرک سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کی متفقہ طورپر اصولی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر فعال اور غیر متحرک سرکاری کمپنیوں کو قانونی قواعد و ضوابط کے تحت بند کیا جائیگا اور ایسی سرکاری کمپنیاں جنہیں فنڈنگ کی گئی ہے، ان کے مستقبل کے تعین کیلئے محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ سے حتمی رائے لی جائیگی اور اس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا، اجلاس میںکوڈ آف سول پروسیجر 1908کے پہلے شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکیلئے انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جبکہ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال، رحیم یار خا ن کے بورڈ آف مینجمنٹ کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،








