عام انتخابات ، قومی اسمبلی کی اکثر نشستوں پر کانٹے دار مقابلے متوقع

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءمیں ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ ، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے میدان میں …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءمیں ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ ، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے میدان میں ہیں۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی اکثر نشستوں پر کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف، اندرون سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جبکہ شہری علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بھرپور مقابلے ہوں گے۔ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ مجلس عمل، پشتونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ کچھ حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔

مزید خبریں