قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر انتخابات ملتوی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد حلقہ میں انتخاب ملتوی کیاگیا ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد سے آزاد امیدوار کی خود کشی …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد حلقہ میں انتخاب ملتوی کیاگیا ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد سے آزاد امیدوار کی خود کشی کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیاگیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 پشاوراور پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں میں امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87ملیر میں امیدوار کی وفات، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 87 اور پی پی 103 فیصل آباد میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ میں بھی خود کش حملے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیاگیا جبکہ پی ایس 6کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں