الیکشن کمیشن آف پاکستان کی متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی،ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداﷲ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 97 بھکر تبدیل

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداﷲ (بلوچستان) محمد انور (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداﷲ سید محمد ہارون کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداﷲ تعینات کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ ڈی …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداﷲ (بلوچستان) محمد انور (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداﷲ سید محمد ہارون کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قلعہ عبداﷲ تعینات کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ ڈی آر او کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 97 بھکر سہیل انور کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ آصف جاوید چیف آفیسر بھکر کو اے آر او تعینات کر دیا ہے۔ سابقہ اے آر او کے ِخلاف شکایات تھی کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ اے آر او کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں