چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے دالبندین اور چمن میں دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سول ہستال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دالبندین اور چمن میں دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی تھے۔ چیئرمین سینٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے بہتر سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سول ہستال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دالبندین اور چمن میں دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی تھے۔ چیئرمین سینٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے بہتر سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشت گرد ی کے خلاف پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور پاکستان دہشت گردی کی کارروائیوں کے ہرطرح سے مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور امن دشمنوں کو شکست ہوگی۔ تاہم اس وقت اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں