سفارتکار جمشید مارکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں تقریب کا انعقاد

اقوام متحدہ ۔ 24 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں پاکستانی مشن میں اعلی سفارتکار جمشید مارکر کی سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سفارتکار جمشید مارکر جو کہ گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستانی مشن میں منعقدہ تقریب میں ان کی …

اقوام متحدہ ۔ 24 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں پاکستانی مشن میں اعلی سفارتکار جمشید مارکر کی سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سفارتکار جمشید مارکر جو کہ گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستانی مشن میں منعقدہ تقریب میں ان کی زندگی اور سفارتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست الفاظ سے سراہا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیشد مارکر نے بیرون ملک میں پاکستان کے سفیر کے طور ہمیشہ اعلی عزم اور بھرپور لگن سے کام کیا۔انھوں نے کہا کہ جمشید مارکر نہ صرف ایک کہنہ مشق سفارتکار اور سفارت کاری کی نشاة ثانیہ کے علمبردار تھے بلکہ وہ ایک مدبر، شریف النفس،فیاض اور پرجوش انسان تھے۔

مزید خبریں