اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ میں عام انتخابات 2018ءبڑی اہمیت کا حامل ہے۔ منگل کو پی ٹی وی ورلڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر ووٹرز کے ہاتھوں میں ہے جنہیں اپنا یہ حق ضرور استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ میں عام انتخابات 2018ءبڑی اہمیت کا حامل ہے۔ منگل کو پی ٹی وی ورلڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر ووٹرز کے ہاتھوں میں ہے جنہیں اپنا یہ حق ضرور استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ اداروں نے پرامن اور سازگار انتخابی ماحول کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے میڈیا کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ بیرسٹر سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں بھی جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل کیا جائے گا کیونکہ نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیر جانبدار تھا جو ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔








