سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمدکی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ کے روز گھروں سے نکل کر ووٹ ڈال کر جمہوریت کا جشن منائیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ آفیسران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت بروقت نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائیں، بارش زیادہ ہونے کی صورت میں امیدواروں کے مشورہ سے پولنگ سٹیشن کسی مناسب جگہ منتقل …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ کے روز گھروں سے نکل کر ووٹ ڈال کر جمہوریت کا جشن منائیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ آفیسران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت بروقت نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائیں، بارش زیادہ ہونے کی صورت میں امیدواروں کے مشورہ سے پولنگ سٹیشن کسی مناسب جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے، توقع ہے کہ گذشتہ انتخابات کے مقابلہ میں ٹرن آﺅٹ زیادہ ہونے کی توقع ہے، کل 85 ہزار 58 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں 11 ہزار 673 امیدوار میدان میں ہیں۔ وہ منگل کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا سوشل میڈیا پر چلنے والی بیلٹ پیپرز کی تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے دیکھ لیا کرے، پرانے بیلٹ پیپرز، فرضی بیلٹ پیپرز یا بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر دکھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے حوالہ سے تمام مفروضے، افواہیں دم توڑ چکی ہیں، انتخابات وقت پر ہو رہے ہیں، کل قوم جمہوریت کا جشن منائے گی، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

مزید خبریں