اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے میڈیا کو (کل) بدھ کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کی کوریج میں سہولیات فراہم کرنے اور مصدقہ اور بروقت انتخابی نتائج تک رسائی کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں قائم کیے گئے الیکشن سیل کا افتتاح کر دیا ہے ،الیکشن ڈے اور …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کی پی آئی ڈی میں الیکشن سیل کی افتتاحی تقریب میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے میڈیا کو (کل) بدھ کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کی کوریج میں سہولیات فراہم کرنے اور مصدقہ اور بروقت انتخابی نتائج تک رسائی کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں قائم کیے گئے الیکشن سیل کا افتتاح کر دیا ہے ،الیکشن ڈے اور نتائج کا مرحلہ مکمل ہونے تک میڈیاسیل 24گھنٹے کام جاری رکھے گا ۔منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں قائم "الیکشن سیل” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او)شفقت جلیل،ڈپٹی ڈی جی ہوم پبلیسٹی ،ڈائریکٹر شفقت عباس سمیت پی آئی ڈی کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔پی آئی اوشفقت جلیل نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی ڈی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر میڈیا کے نمائندوں کو عام انتخابات 2018کی کوریج کے لئے خصوصی ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے ہیں ۔پی آئی ڈی میں قائم میڈیا سیل میں کمپیوٹر ،تیز رفتار انٹر نیٹ اور وائی فائی،فوٹو کاپی مشین ،پرنٹر مشین ،فیکس مشین ،پروجیکٹرز ،ایل ای ڈیز بمعہ کیبل کنکشن فراہم کیا گیا ہے اسی طرح پی آئی ڈی کے ریجنل دفاتر میں بھی میڈیا کی سہولیات کے لئے اسی نوعیت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔








