اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءمیں عوامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مقررہ شیڈول کے مطابق 8 بجے شروع ہو گیا ہے جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا تا ہم پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال …
عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو گیا ہے جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءمیں عوامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مقررہ شیڈول کے مطابق 8 بجے شروع ہو گیا ہے جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا تا ہم پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ انتخابات میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو آئندہ پانچ سال کیلئے حکومت سنبھالیں گے۔ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستام تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، متحدہ قومی مومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل سمیت ملک کی تمام بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتیں اور مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحادوں کی جانب سے امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ کئی آزاد امیدوار بھی انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔








