اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین کے وفد نے این اے 53 کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ہے اور انتخابی عمل کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے ،یورپی یونین کے وفد کی قیادت مائیکل گیلر کررہے ہیں، مائیکل گیلر چیف آبزرور یورپی یونین نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد پولیگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا ہے پاکستانی عوام میں کافی جوش …
یورپی یونین کے وفد کا این اے 53 کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین کے وفد نے این اے 53 کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ہے اور انتخابی عمل کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے ،یورپی یونین کے وفد کی قیادت مائیکل گیلر کررہے ہیں، مائیکل گیلر چیف آبزرور یورپی یونین نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد پولیگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا ہے پاکستانی عوام میں کافی جوش وجزبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمین ہیں،ہم نے بیلٹ پیپرز بھی چیک کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار سارے پولنگ کے عمل کا جازہ لیں گے اس کے بعد کچھ کہنے کے قابل ہو ں گے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دن امن سے گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے حوالے سے پولنگ سٹیشن کو دیکھ رہے ہیں کہ سٹاف موجود ہے یا نہیں۔








