مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور اہم شخصیات نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لئے

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو کے حلقہ این اے 200 میں شہید میجر مجاہد بوائز سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مری میں حلقہ این اے 57 …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو کے حلقہ این اے 200 میں شہید میجر مجاہد بوائز سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مری میں حلقہ این اے 57 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقہ این اے 53 میں ڈھوک جیلانی میں قائم پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ این اے 157 میں گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 3 ٹی کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ کے حلقہ این اے 213، پی ایس 38 میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حلقہ میں ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں، ان کا ووٹ این اے125 میں درج نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنا ووٹ این اے 135 پی آئی اے ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم پولنگ سٹیشن پر کاسٹ کیا۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حلقہ این اے 238 میں ہائیر سکینڈری سکول عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسلامیہ کالج پولنگ سٹیشن سکھر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں