صدر مملکت ممنون حسین نے حلقہ این اے 247 کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کراچی جنوبی ٹو کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔صدر نے کلفٹن کے علاقے کہکشان میں گرین وچ کالج میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈال۔ خاتون اول بیگم ممنون حسین نے بھی اسی پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کراچی جنوبی ٹو کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔صدر نے کلفٹن کے علاقے کہکشان میں گرین وچ کالج میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈال۔ خاتون اول بیگم ممنون حسین نے بھی اسی پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز میمن، پاک سر زمین پارٹی کی فوزیہ قصوری اور ایم ایم اے محمد حسین محنتی نمایاں امیدوار ہیں۔

مزید خبریں