سرگودھا میں پولنگ کا بروقت آغاز،پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی لائنیں

سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی )این اے 91اوپی پی 79 سمیت ضلع بھرمیں صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا، بدھ کی صبح ہلکے بادلوںکے باوجود حبس تھا لیکن پھر بھی ووٹرز میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا،پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ووٹرز میں جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا ۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول …

سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی )این اے 91اوپی پی 79 سمیت ضلع بھرمیں صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا، بدھ کی صبح ہلکے بادلوںکے باوجود حبس تھا لیکن پھر بھی ووٹرز میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا،پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ووٹرز میں جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا ۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں