اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمیشن کے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی،پولنگ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے پہلے ہی پولنگ کے لیے معمول سے ہٹ کر ایک گھنٹہ اضافی دے رکھا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری …
الیکشن کمیشن کے پولنگ کے لیے مقرر کردہ اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، پہلے ہی معمول سے ہٹ کر ایک گھنٹہ اضافی دے رکھا ہے، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمیشن کے مقرر کردہ پولنگ کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی،پولنگ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے پہلے ہی پولنگ کے لیے معمول سے ہٹ کر ایک گھنٹہ اضافی دے رکھا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق تمام پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے تمام افراد جو شام 6 بجے پولنگ سٹیشن کی حدود (باﺅنڈری وال) میں موجود ہوں گے ان تمام افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا۔ جہاں باﺅنڈری وال موجود نہیں ہے تو سیکورٹی اہلکاران ایسے پولنگ سٹیشنز میں شام 6 بجے پولنگ سٹیشن کے اردگرد موجود ایسے افراد جو ووٹ ڈالنے کے لیے وہاں موجود ہوں گے، کو ایک قطار میں جمع کریں گے اور اس قطار میں شامل افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس قطار میں شام 6 بجے کے بعد کوئی نیا شخص شامل نہیں ہو گا۔








