فیصل آباد ڈویژن کے اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہا

فیصل آباد۔25جولائی(اے پی پی )فیصل آباد ڈویژن کے اکثر پولنگ سٹیشنوں پر بدھ کو ووٹنگ کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہاجبکہ دوپہر دو بجے تک نصف وقت گزرجانے تک فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ یا پولنگ میں خلل کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اگرچہ بعض حساس پولنگ سٹیشنوں پر متحارب فریقین میں کچھ تناﺅ کا خدشہ تھا …

فیصل آباد۔25جولائی(اے پی پی )فیصل آباد ڈویژن کے اکثر پولنگ سٹیشنوں پر بدھ کو ووٹنگ کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہاجبکہ دوپہر دو بجے تک نصف وقت گزرجانے تک فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ یا پولنگ میں خلل کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اگرچہ بعض حساس پولنگ سٹیشنوں پر متحارب فریقین میں کچھ تناﺅ کا خدشہ تھا تاہم صبح 8بجے شروع ہو کر روانی کے ساتھ بلاتعطل جاری رہنے والی پولنگ کے دوران دوپہر دو بجے تک کسی بھی مقام سے کسی بڑے ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع نہیں ملی اور ووٹنگ کاعمل پرسکون ماحول میں رواں دواں رہا۔

مزید خبریں