اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پرامن …
ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہو گیا ، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پرامن طور پر خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل پہنچا۔ شدید گرمی اور حبس کے باوجود لوگوں نے جوش و جذبہ سے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ کے اوقات مقرر کئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں موجود ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی۔ قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں کیلئے ملک بھر میں 85 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل بھی شروع ہو گیا۔








