نگران وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک پر ابطہ

کوئٹہ۔25جولا ئی( اے پی پی )نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک نے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان علاﺅالدین مری سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے مشرقی بائی پاس تعمیرنو کمپلیکس پولنگ اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔نگران وزاعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوںکے بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی ۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد اور علاج معالجہ کی …

کوئٹہ۔25جولا ئی( اے پی پی )نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک نے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان علاﺅالدین مری سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے مشرقی بائی پاس تعمیرنو کمپلیکس پولنگ اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔نگران وزاعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوںکے بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی ۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد اور علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔نگران وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کوہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

مزید خبریں