صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالنے کے الزامات کی تردید سیاسی رہنما بغیر کسی ثبوت کے اس قسم کے سنگین الزامات سے گریز کریں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کے الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس واقعہ کی سختی سے تردید کی ہے۔ قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوار کا ایک ہی ایجنٹ بیٹھ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کے الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس واقعہ کی سختی سے تردید کی ہے۔ قواعد کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے وقت ایک پارٹی یا امیدوار کا ایک ہی ایجنٹ بیٹھ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

مزید خبریں