اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے فارم 45 موصول نہ ہونے کی شکایت کرنے والی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے پولنگ اسٹیشنوں کے نام اور نمبر بتائیں، اس شکایت کا ازالہ کیا جائے گا‘ جہاں نتیجہ اچھا نہیں آ رہا، وہاں پولنگ ایجنٹ فارم 45 لئے بغیر جانے کی کچھ اطلاعات آئی ہیں‘ ہمارے پاس فارم 45 کی تمام …
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے فارم 45 موصول نہ ہونے کی شکایت کرنے والی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے پولنگ اسٹیشنوں کے نام اور نمبر بتائیں، اس شکایت کا ازالہ کیا جائے گا‘ جہاں نتیجہ اچھا نہیں آ رہا، وہاں پولنگ ایجنٹ فارم 45 لئے بغیر جانے کی کچھ اطلاعات آئی ہیں‘ ہمارے پاس فارم 45 کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الزام سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران لاہور اور راولپنڈی سے فوری رابطہ کیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ وہ دفاتر میں موجود ہیں، انہیں آگاہ کیا جائے اور ایسے ریٹرننگ آفیسر کا نام بتایا جائے جو فارم 45 نہیں دے رہا۔ اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی آر او سے خود پوچھا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اگر کہیں پر ایسا کوئی واقعہ ہو رہا ہے تو اس پر فوری کارروائی کی جائے۔








