پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی کی وجہ سے انتخابات 2018ءکے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی مہیا نہیں کیے گئے بلکہ سادہ کاغذ پر نتائج لکھ کر دئیے گئے اور بعض پولنگ سٹیشنوں سے تو ہمارے پولنگ ایجنٹس …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی کی وجہ سے انتخابات 2018ءکے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی مہیا نہیں کیے گئے بلکہ سادہ کاغذ پر نتائج لکھ کر دئیے گئے اور بعض پولنگ سٹیشنوں سے تو ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا جو سرا سر زیادتی ہے، ہم اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کریں گے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، ہم نے اپنے جلسوں میں بھی پری پول دھاندلی کا بتایا تھا، خیال تھا الیکشن میں ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے گا لیکن جو کچھ گزشتہ روز انتخابات کے روز کیا گیا اس سے پاکستان کو 30 سال پیچھے لے جایا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں