پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی ہنگامی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں الیکشن نتائج کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں‘ انتخابی عمل کے مشکوک ہونے سے ملک میں سیاسی بدامنی کی راہ ہموار ہو رہی ہے‘ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 پریزائیڈنگ افسر کی طرف …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں الیکشن نتائج کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں‘ انتخابی عمل کے مشکوک ہونے سے ملک میں سیاسی بدامنی کی راہ ہموار ہو رہی ہے‘ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 پریزائیڈنگ افسر کی طرف سے فراہم نہ کر کے الیکشن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ پری پول ریگنگ کے بعد پولنگ کے روز دھاندلی نہیں ہوگی مگر اب ہم تصور کر سکتے ہیں کہ پوسٹ الیکشن کا کیا منظر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 240 سے زائد شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں مگر کوئی کارروائی یا عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں