اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52اسلام آباد ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افضل کھوکھر 34 ہزار 72 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار …
حلقہ این اے 52اسلام آباد ون سے تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52اسلام آباد ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افضل کھوکھر 34 ہزار 72 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری 33 ہزار 519 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد 245 ہے ۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 234508 جبکہ 150692 ووٹ کاسٹ ہوئے۔








