این اے 54 اسلام آباد 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلام آباد 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار حفیظ الرحمان 8 …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلام آباد 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار حفیظ الرحمان 8 ہزار 279 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد 216 ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 216795 جبکہ 118679 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزید خبریں