صدر مملکت ممون حسین کی انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کی تعریف

صدر مملکت ممون حسین کی انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کی تعریف کوئٹہ میں دہشت گردی کے اندوہناک سانحے کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے، توقع ہے کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و …

صدر مملکت ممون حسین کی انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کی تعریف
کوئٹہ میں دہشت گردی کے اندوہناک سانحے کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے، توقع ہے کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی، صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات 2018 میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے پر قوم کے جذبے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے اندوہناک سانحے کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ملک کے طول و عرض میں انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے الیکشن کمیشن ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان اور عملے کو بھی اس موقع پر شاباش دی اورکہا کہ فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان ناگزیر ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کا اطمینان یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی۔

مزید خبریں