الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 338 حلقوں کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 338 حلقوں کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا قومی اسمبلی کی73 ، پنجاب اسمبلی کے 157، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 57، بلوچستان اسمبلی کے 15اور سندھ اسمبلی کے 36حلقوں کے نتائج شامل ۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کو 22، مسلم لیگ (ن) کو 9، پی پی پی پی کو4اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست حاصل اسلام آباد ۔ …

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 338 حلقوں کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا
قومی اسمبلی کی73 ، پنجاب اسمبلی کے 157، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 57، بلوچستان اسمبلی کے 15اور سندھ اسمبلی کے 36حلقوں کے نتائج شامل ۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کو 22، مسلم لیگ (ن) کو 9، پی پی پی پی کو4اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست حاصل

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 338 حلقوں کے غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اب تک قومی اسمبلی کی73 جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 265حلقوںکے مکمل غیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے 157، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 57، بلوچستان اسمبلی کے 15اور سندھ اسمبلی کے 36حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کو اب تک 22، مسلم لیگ (ن) کو 9، پی پی پی پی کو4اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔

مزید خبریں