اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے عام انتخابات2018ءکے عمل کو احسن اورپرامن اندازمیں ثمرآور بنانے میں معاونت پر نجی براڈکاسٹ میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دو تین واقعات کے علاوہ نجی نشریاتی میڈیا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ قواعد وضوابط اورپیمرا کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہدایات پر عمل درآمد کویقینی بنایا۔پیمراکی جانب سے جمعرات کو یہاں …
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی عام انتخابات2018ءکے عمل کو احسن اورپرامن اندازمیں ثمرآور بنانے میں معاونت پر نجی براڈکاسٹ میڈیا کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے عام انتخابات2018ءکے عمل کو احسن اورپرامن اندازمیں ثمرآور بنانے میں معاونت پر نجی براڈکاسٹ میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دو تین واقعات کے علاوہ نجی نشریاتی میڈیا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ قواعد وضوابط اورپیمرا کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہدایات پر عمل درآمد کویقینی بنایا۔پیمراکی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عام انتخابات کاعمل 25جولائی کوکامیابی سے مکمل ہوا، ان انتخابات نے ووٹروں کومعلومات وآگہی، ووٹرٹرن اوور، سیکورٹی اورمیڈیا کوریج کے حوالے سے نئے رحجانات متعارف کرائے، انتخابات کے عمل میں پاکستان کی براڈکاسٹ میڈیا نے عوام الناس میں سیاسی شعور وآگہی اجاگرکرنے میں کلیدی نوعیت کاکرداراداکیاہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ عام انتخابات2018ءکے عمل کو احسن اورپرامن اندازمیں ثمرآور بنانے میں معاونت پر نجی براڈکاسٹ میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے اور دو تین واقعات کے علاوہ نجی نشریاتی میڈیا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ قواعد وضوابط اورپیمرا کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہدایات پر عمل درآمد کویقینی بنایا ہے۔








