اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات قومی احتساب آرڈیننس کے تحت نمٹائی جائیں گی اور وہ بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر عمل درآمد کے …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی کھلی کچہری ، بدعنوانی سے متعلق تمام عوامی شکایات قومی احتساب آرڈیننس کے تحت نمٹائی جائیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات قومی احتساب آرڈیننس کے تحت نمٹائی جائیں گی اور وہ بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب نے مختلف افراد کی شکایات اطمینان کے ساتھ سنیں۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے نیب افسران و حکام کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو دو بجے سے چار بجے تک نیب ہیڈ کوارٹرز میں عوامی شکایات براہ راست سنیں گے۔








