قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی کراچی ون سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم 69 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی کراچی ون سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم 69 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سہیل منصور خواجہ 68 ہزار 811 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید ضمیر علی جعفری 30 ہزار 109 …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی کراچی ون سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم 69 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سہیل منصور خواجہ 68 ہزار 811 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید ضمیر علی جعفری 30 ہزار 109 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 42.41 فیصد رہی۔

مزید خبریں