عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 10روز میں جمع کرانا لازمی ہے جس کے بعد ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن امیدواروں کی کامیابی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کئے گئے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی قانون کے مطابق 10روز کے …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 10روز میں جمع کرانا لازمی ہے جس کے بعد ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن امیدواروں کی کامیابی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کئے گئے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی قانون کے مطابق 10روز کے اندر اندر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں گے جس کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی قانون 2017 کے تحت امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کے لئے باقاعدہ الگ اکاﺅنٹ قائم کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ اب کامیاب امیدواروں کی جانب سے ان اکاﺅنٹس اور اخراجات کی تصدیق شدہ تفصیلات فراہم کی جانی ہے۔ قواعد کی رو سے پولنگ کے بعد 14روز کے اندر اندر امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنا لازمی ہے جبکہ 21 روز کے اندر اندر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کیا جانا قانونی شرط ہے۔

مزید خبریں