الیکشن کمیشن کی تمام ریٹرننگ آفیسران کو خواہش مند امیدوار کو فارم 45 کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی امیدوار فارم 45 کی مصدقہ نقول کاخواہشمند ہو تو اسے فراہم کی جائے، ریٹرننگ آفیسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی قانون کے مطابق امیدواروں کے سامنے کریں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے موصول شکایات کے پیش نظر تمام ریٹرننگ …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی امیدوار فارم 45 کی مصدقہ نقول کاخواہشمند ہو تو اسے فراہم کی جائے، ریٹرننگ آفیسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی قانون کے مطابق امیدواروں کے سامنے کریں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے موصول شکایات کے پیش نظر تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی امیدوار نتائج پر مبنی فارم 45کی نقول کاخواہش مند ہے تومتعلقہ ریٹرننگ آفیسران ان کو مہیا کرے۔ تمام ریٹرننگ آفیسران انتخابی قانون 2017 کے تحت تمام امیدواروں یا ان کے ایجنٹس کو حتمی نتائج مرتب کرنے کے دن، مقام اور وقت کی فوری طورپر اطلاع دیں تاکہ حتمی نتائج ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب ہوسکیں۔ ریٹرننگ آفیسران پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی بھی امیدواروں کی موجودگی میں کریں گے۔ انتخابی قانون کے تحت دوبارہ گنتی کی جہاں درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ریٹرننگ آفیسر نے درخواست پر انتخابی قانون کے تحت دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا ہے تو اس صورت میں دوبارہ گنتی کے بعد متعلقہ ریٹرننگ افسر حتمی نتائج 29 جولائی تک مرتب کرے گا۔

مزید خبریں