پاکستان میں انتقال اقتدار کامرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا، اور پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگاپاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے، چین اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)چین نے پاکستان میں پرامن اوراحسن انداز میں انتقال اقتدارکے مرحلے کی تکمیل کی امیدظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین …
پاکستان میں انتقال اقتدار کامرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا، اور پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگاپاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے، چین

مزید خبریں
پاکستان میں انتقال اقتدار کامرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا، اور پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگاپاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے، چین
اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)چین نے پاکستان میں پرامن اوراحسن انداز میں انتقال اقتدارکے مرحلے کی تکمیل کی امیدظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے ۔چین کے سرکاری خبررساں ادارہ نے وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے پاکستان میں عام انتخابات کے مرحلے کا گہرے نظرسے مشاہدہ کیاہے اورہمیں امید ہے کہ پاکستان میں انتقال اقتدار کامرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا اوریہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔ترجمان نے کہاکہ ”پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کیاہے اورکہاہے کہ پاکستان میں کوئی بھی جماعت برسراقتدارہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کارشتہ برقرار رہے گا“۔ترجمان نے کہاکہ چین نے عمران خان کے ریمارکس کو مثبت انداز میں لیا ہے اورہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ پاک چین دوستی اورتعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔








