پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا

مکہ مکرمہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا جبکہ سرکاری و نجی سکیم کے ذریعے حجاج مقدس پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 382 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات جدہ ایئر پورٹ کے انچارج انعام الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے …

مکہ مکرمہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا جبکہ سرکاری و نجی سکیم کے ذریعے حجاج مقدس پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 382 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات جدہ ایئر پورٹ کے انچارج انعام الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ عازمینِ حج کی پاکستان سے سعودی عرب روانگی کیلئے 14 جولائی کو شروع ہونے والا فضائی آپریشن اب اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، دیگر ممالک کے بیشتر عازمینِ حج کی طرح پاکستان سے روانہ ہونے والے تمام عازمینِ حج اب جدہ ایئر پورٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ آج کل جدہ ایئر پورٹ کا حج ٹرمینل پوری طرح آباد ہے اور مختلف ممالک کے عازمینِ حج کو لئے سینکڑوں پروازوں کی لگاتار آمد جاری ہے۔

مزید خبریں