اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی اور تمام علاقائی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے متوقع نئے وزیر خزانہ اسد عمر کی ولولہ انگیز اقتصادی پالیسی کو سراہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتصادی بحالی کے قومی ایجنڈے کے لیے پالیسی سازی کے دوران کاروباری برادری کو اعتماد میں لیں گے۔تاجر برادری نے کہا کہ وہ ملک میں اقتصادی ترقی کے فروغ کے …
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جائیں گی، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی اور تمام علاقائی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے متوقع نئے وزیر خزانہ اسد عمر کی ولولہ انگیز اقتصادی پالیسی کو سراہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتصادی بحالی کے قومی ایجنڈے کے لیے پالیسی سازی کے دوران کاروباری برادری کو اعتماد میں لیں گے۔تاجر برادری نے کہا کہ وہ ملک میں اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ہرسطح پر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے پیر کے روز اسد عمر کی خیریت دریافت کی جو گزشتہ روز انتخابات میں اپنی کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے پاﺅں پر چوٹ آئی تھی۔افتخار علی ملک نے اسد عمر سے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیوں کے متمنی ہیں، توقع ہے کہ نئے وزیر خزانہ اقتصادی بحالی کے لیے بھرپورکوشش کریں گے اور تفریط زر کی صورتحال سے چھٹکارا دلائیں گے۔ اسد عمر کے ساتھ علیحدہ ملاقات کے دوران افتخار علی ملک نے انھیں یقین دلایا کہ ملک بھر کی کاروباری برادری اپنے مفادات کا سودا کیے بغیر تحریک انصاف کی حکومت سے تعاون کرے گی۔








