چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا آفات سے نمٹنے کی تیاری میں میڈیا کے کردار کے حوالہ سے ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات جیسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس تشکیل دی جائے گی، 1122 طرز کی یہ فورس تقریباً 200 اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ پر مشتمل ہو گی جو ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کر سکے گی۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات جیسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس تشکیل دی جائے گی، 1122 طرز کی یہ فورس تقریباً 200 اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ پر مشتمل ہو گی جو ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کر سکے گی۔ یہ بات انہوں نے آفات سے نمٹنے کی تیاری میں میڈیا کے کردار کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے قومی سطح پر ناگہانی آفات میں مو¿ثر کارروائی کیلئے مناسب طور پر آراستہ اور تربیت یافتہ فورس کی تیاری کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس پہلے وفاقی سطح پر تیار کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلہ میں تمام صوبوں میں اس مقصد کیلئے ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔

مزید خبریں