اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ءمیں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن (آج) منگل کو جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن (کل) منگل کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد آزاد حیثیت سے کامیاب امیدوار تین روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو وہ شامل …
الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ءمیں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن (کل) جاری کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ءمیں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن (آج) منگل کو جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن (کل) منگل کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد آزاد حیثیت سے کامیاب امیدوار تین روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو وہ شامل ہو جائیں گے جس کی بنیاد پر 11 اگست تک خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد صدر پاکستان اور چاروں صوبوں کے گورنرز قانون کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے جس میں نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔ جن کامیاب امیدواروں کے کیسز عدالتوں میں ہیں ان کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے جائیں گے۔








