اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند آرٹسٹوں، ادیبوں اور فنکاروں کےلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی امداد کی منظوری دےدی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری فیڈرل گورنمنٹ ویلفیئر آرٹسٹس فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی جو منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ اپنے دورانیہ …
صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت فیڈرل سٹیئرنگ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند آرٹسٹوں، ادیبوں اور فنکاروں کےلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی امداد کی منظوری دےدی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری فیڈرل گورنمنٹ ویلفیئر آرٹسٹس فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی جو منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ اپنے دورانیہ کے آخری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ویلفیئر فنڈ آئندہ بھی ضرورت مند فنکاروں کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام ممبران اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا اور فنکاروں کے مسائل کم کرنے میں عملی مدد کی۔







