اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) نگراں وزیر برائے میری ٹائم و خارجہ امور عبداللہ حسین ہارون نے منگل کو میڈیا میں شائع ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسن موبائل کمپنی کی جانب سے آئل ڈرلنگ سے متعلق ان کے بیان کو کوئی اور معنی اخذ کئے بغیر لیا جانا چاہئے۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر نے کہا کہ ایکسن موبائل …
نگراں وزیر برائے میری ٹائم و خارجہ امور عبداللہ حسین ہارون کی میڈیا میں شائع خبر کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) نگراں وزیر برائے میری ٹائم و خارجہ امور عبداللہ حسین ہارون نے منگل کو میڈیا میں شائع ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسن موبائل کمپنی کی جانب سے آئل ڈرلنگ سے متعلق ان کے بیان کو کوئی اور معنی اخذ کئے بغیر لیا جانا چاہئے۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر نے کہا کہ ایکسن موبائل کمپنی نے تیل کی تلاش کیلئے انڈس ڈیلٹا سے دور پاکستانی ڈیپ سی ڈرلنگ حقوق کے بلاک کی خریداری کی تھی۔ انہوں نے ابھی ڈرلنگ کا آغاز نہیں کیا ہے لیکن وہ تیل کے بڑے ذخائر ملنے میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں جو کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، ایف پی سی سی آئی میں میری گفتگو کو کوئی دوسرے معنی نہیں پہنانا اور نہ ہی اس میں اضافہ کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ 4 اگست کو ایک قومی اخبار نے ایف پی سی سی آئی میں عبداللہ حسین ہارون کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایکسن موبائل کمپنی پاک۔ایران سرحد کے قریب کویت سے بھی زیادہ تیل کے سب سے بڑے ذخائر ملنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔








