اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) دو پاکستانیوں کو جاپانی وزیر خارجہ سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نمل میں شعبہ جاپانی زبان کے وزیٹنگ پروفیسر ظفر محموداور جائیکا کے سابق ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ محمد اے جیلانی سمیت جاپان پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاپانی شہری توشیکا اوریتا کو پاکستان اور جاپان کے درمیان اپنے متعلقہ شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے اعتراف میں …
دو پاکستانیوں کو جاپانی وزیر خارجہ سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) دو پاکستانیوں کو جاپانی وزیر خارجہ سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نمل میں شعبہ جاپانی زبان کے وزیٹنگ پروفیسر ظفر محموداور جائیکا کے سابق ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ محمد اے جیلانی سمیت جاپان پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاپانی شہری توشیکا اوریتا کو پاکستان اور جاپان کے درمیان اپنے متعلقہ شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ منگل کو پاکستان میں جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے جاپانی وزارت خارجہ امور کی طرف سے تینوں کو توصیفی سرٹیفکیٹس پیش کیں اور انہیں مبارکباد دی۔جاپانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی،ثقافتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔







